وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خضدار، بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت

259
Interior Minister Mohsin Naqvi
Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار، بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت، سکیورٹی فورسز اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی سے اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔