وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

95
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے آج بھی بروقت آپریشن کرکے 5 خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، خوارجی دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، خوارجی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔