لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی جمعرات کے روز وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر مراد خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد سابق ڈپٹی میئر لاہورنذیرخان سواتی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔اس موقع پروزیرداخلہ محسن نقوی نے نذیرخان سواتی کی عوامی خدمات کو …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر مراد خان کی رہائش گاہ آمد، انکے والد کے انتقال پر تعزیت کی

مزید خبریں
لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی جمعرات کے روز وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر مراد خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد سابق ڈپٹی میئر لاہورنذیرخان سواتی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔اس موقع پروزیرداخلہ محسن نقوی نے نذیرخان سواتی کی عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔آمین








