وفاقی وزیر داخلہ ومنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا سی پیک کے تحت زیر تکمیل منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے ابتدائی منصوبے تکمیل کے اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں،اقتصادی راہداری کے صنعتی تعاون کے نتیجہ میں 85 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔اب تک اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے تحت 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ یہ …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے ابتدائی منصوبے تکمیل کے اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں،اقتصادی راہداری کے صنعتی تعاون کے نتیجہ میں 85 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔اب تک اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے تحت 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں اقتصادی راہداری کے تحت زیر تکمیل منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کی غرض سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نعیم زمیندار اورسی پیک سے متعلقہ وفاقی و صوبائی وزارتوں، خود مختار اداروں، اور صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب صدیقی کی جانب سے اقتصادی راہداری سے متعلق پاکستان اور چین کے اداروں کے مابین ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے نتیجہ میں ہونے والے فیصلوں ہر عملدرآمد اور دوطرفہ تعاون پر جبکہ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ سمیرا نذیر کی جانب سے شرکاءکو دورہ چین کے دوران چینی سرمایہ کاروں اور متعلقہ حکام سے مذاکرات کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔

مزید خبریں