اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب ہمیں دنیا کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا چاہیے ،ملک کو امن و امان کا گہوارہ اور اقتصادی طورمستحکم کر کے پاکستان کو مضبوط ترین بنانا ہوگا، پاکستان نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے امید ہے کہ بین الاقوامی برادری اپنے حصے کا کام کرے …
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا "پیغام پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب ہمیں دنیا کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا چاہیے ،ملک کو امن و امان کا گہوارہ اور اقتصادی طورمستحکم کر کے پاکستان کو مضبوط ترین بنانا ہوگا، پاکستان نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے امید ہے کہ بین الاقوامی برادری اپنے حصے کا کام کرے اور مثبت کوشش میں ہمارا ساتھ دے ،قومی بیانیہ پیغام پاکستان وطن عزیز کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج ،سکیورٹی فورسز ،پولیس ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ،پاکستان گذشتہ تیس سالوں سے کسی ملک کی مدد لئے بغیر35لاکھ مہاجرین کو اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔ منگل کو ایوان صدر میں تشدد ،انتہا پسندی ،دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیے "پیغام پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب کی صدرت صدر مملکت ممنون حسین نے کی جبکہ تقریب کے اعزازی مہمان وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور مہمان خصوصی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال تھے ۔







