لاہور۔6 مئی(اے پی پی )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ یہ وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ نہیں بلکہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام پر حملہ ہے اورہم دنیا کو اس حملے کے ذریعے کس طرح کا پیغام دینے جا رہے ہیں۔وہ پیر کے روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد سروسز ہسپتال لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے …
وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ 22 کروڑ عوام پر حملہ ہے‘دین کو سیاست کے ساتھ نہ ملایا جائے ،عابد شیر علی

مزید خبریں
لاہور۔6 مئی(اے پی پی )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ یہ وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ نہیں بلکہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام پر حملہ ہے اورہم دنیا کو اس حملے کے ذریعے کس طرح کا پیغام دینے جا رہے ہیں۔وہ پیر کے روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد سروسز ہسپتال لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔عابد شیر علی نے کہا کہ سیاست کو سیاست رہنے دیں اور خدارا اس کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے۔اگر ایک بار آگ بھڑک اٹھی تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خانہ جنگی اور قتل و غارت کی کوشش کی جارہی ہے مگر ہمیں بہتر حکمت عملی سے ایسے مذموم مقاصد کو ناکام
کرنا ہو گا۔







