31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا نے طیارہ حادثے...

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی ہے‘ طیارہ حادثے میں جابحق ہونے والے 47افراد کی نعشیںپمز ہسپتال منتقل کر دیں گئیں ہیں، ترجمان وزارت داخلہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی ہے‘طیارہ حادثے میں جابحق ہونے والے 47افراد کی نعشیںپمز ہسپتال منتقل کر دیں گئیں ہیں۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نادرا کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں منتقل کی گئی35 نعشوں میں سے 5نعشوں کی شناخت ہوسکی ہے ۔ایک شخص کی شناخت فنگر پرنٹس اور چار کی دیگر شواہد سے شناخت ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ بہت زیادہ جلنے کی وجہ سے باقی نعشوں کی فنگر پرنٹنگ کے ذریعے شناخت ممکن نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طیارہ حادثے کے حوالے سے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا گیا ہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جاں بحق مسافروں کی مکمل شناخت اور ڈی این اے سیمپلنگ کے لئے ڈیڈ باڈیز کو پمز منتقل کیا جا رہا ہے ‘ اب تک47 نعشیں کو پمز ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو اس ضمن میں ہر ممکنہ مدد کی ہدایت دی ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر پمز میں لواحقین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے فیسیلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32757

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں