ننکانہ صاحب۔4اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ رضائے الٰہی کے حصول کیلئے انسانیت کی خدمت ضروری ہے ، انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے، اس ملک کے خلاف 1947 سے سازشیں شروع ہوگئی تھیں، کشمیر سازش کے تحت بھارت کو دیدیا گیا، اب بھی ملک کے خلاف سازشیں جاری ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ نے ملک کا بیڑہ غرق …
وفاقی وزیر داخلہ کا تقریب سے خطاب
ننکانہ صاحب۔4اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ رضائے الٰہی کے حصول کیلئے انسانیت کی خدمت ضروری ہے ، انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے، اس ملک کے خلاف 1947 سے سازشیں شروع ہوگئی تھیں، کشمیر سازش کے تحت بھارت کو دیدیا گیا، اب بھی ملک کے خلاف سازشیں جاری ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ وہ اتوار کو ننکانہ صاحب میں خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سلور جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھےـ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پروزیر داخلہ نے فاؤنڈیشن کے عہدیداران میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے ـ وزیر داخلہ کا فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے مریم ٹرسٹ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ، خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے وزیر داخلہ کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضائے الٰہی کے حصول کیلئے انسانیت کی خدمت ضروری ہے، انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے۔ اعجازِ احمد شاہ نے کہا کہ اس ملک کے خلاف 1947 سے سازشیں شروع ہو گئیں اور کشمیر بھی سازش کے تحت بھارت کو دیدیا گیا، ملک کے خلاف اب بھی سازشیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ این اے۔118 کے حلقہ کو جو 4 ارب روپے کے فنڈز ملے وہ کہاں گئے ، ملک میں کوئی بھی ادادہ ٹھیک نہیں سب تباہ ہوگئے ، ابھی ایک ادارہ بچا ہوا ہے وہ ہے صرف افواج پاکستان۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ آدمی جس کو میں نے آپ نے تین دفعہ وزیر اعظم بنایا ہے وہ بیماری کا بہانہ بنا کر باہر گیا وہ ابھی جہاز میں ہی بیٹھا تھا کہ اس کی بیماری ٹھیک ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک پاکستان کے خلاف جو بول رہے ہیں وہ انڈیا کی زبان بول رہے ہیں، 2005 سے پہلے ننکانہ کے عوام کو کسی نے کچھ نہیں دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پینے کیلئے صاف پانی اور سڑکیں بھی نہیں بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور ملک کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی ، پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایما پر پاکستانی فوج کے خلاف سازش کی جارہی ہے ، ملک اور فوج کے خلاف کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔









