اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے پاکستان تحریک نصاف کے احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس واقعہ میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ کانسٹیبل عبد الحمید پر تشدد کے ذمہ داروں کو کو حراست میں لینے کے لئے کوششیں تیز کریں۔ اس بہیمانہ عمل میں ملوث شرپسندوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کی دوران ڈیوٹی بہادری سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران بہادری اور قربانی قابل تعریف ہےان کی قربانی فراموش نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت شہید کی فیملی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری نبھائے گی۔