وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی الصبح کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے انڈر پاس کے مختلف حصوں، بالخصوص لینٹر اور اطراف کی دیواروں پر جاری کام کا معائنہ کیا اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی الصبح کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے انڈر پاس کے مختلف حصوں، بالخصوص لینٹر اور اطراف کی دیواروں پر جاری کام کا معائنہ کیا اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انڈر پاس کے لینٹر اور دیواروں پر تعمیراتی کام کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس تیز رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے، اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو یہ اہم منصوبہ 30 روز سے بھی کم عرصے کے ریکارڈ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔






