لاہور۔17 جون (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر آئین و قانون کی پاسداری کرکے ثابت کردیا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی ہے، شریف خاندان کا ماضی میں بھی احتساب کیا گیا لیکن شریف خا ندان پر …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔17 جون (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر آئین و قانون کی پاسداری کرکے ثابت کردیا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی ہے، شریف خاندان کا ماضی میں بھی احتساب کیا گیا لیکن شریف خا ندان پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہ ہو ئی، نواز شریف سرخرو ہوںگے جبکہ مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیںگے، ان پر کرپشن کے الزام لگانے والوں کو ماضی کی طرح آج بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ،بے بنیاد الزام تراشیوں کی کو ئی حیثیت نہیں ، سازشیں کرنے والے عناصر جھوٹ کی سیاست کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی اور خوشحالی کے راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں، عوام 2018ءکے انتخابات میں منفی سیاست کرنے اور ترقی کے تیز رفتار سفر کو روکنے کی کوشش کرنیوالوں کو ایک بار پھر ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے۔ وہ شرقپور شریف اور فیض پور خورد میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتا ح کے موقع پر خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔








