وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی ملاقاتیں

ہائر ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 91ارب سے بڑھا کر 110 ارب کر دیا ۔ رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔28ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے آذربائیجان کے دورہ کے دوران ڈپٹی وزیراعظم یعقوب ایوبف ‘وزیر خارجہ المار مامیڈیاور اور منسٹر آف نیشنل ڈیفنس فیکری اسکی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ترجمان کے مطابق وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین اے ڈی ای ایکس 2016ءمیں شرکت کےلئے آزربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں اس دوران انہوں نے آزربائیجان کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ہیں جس میں دفاعی شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رانا تنویر حسین نے آزربائیجان کو سپر مشاق طیارے جے ایف 17کی خریداری کی پیش کیش کی ۔آزربائیجان کے صدر نے بھی دفاعی نمائش میں پاکستان کے دفاعی سٹال کا دورہ کیا جہاں پر انھیں جے ایف 17کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔آزربائیجان کے صدر نے سپر مشاق جے ایف 17کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا۔