وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے پاکستان میں قطر کے سفیر سکر بن مبارک المنصوری کی ملاقات

92
APP62-07 RAWALPINDI: March 07 - Federal Minister for Defence Production, Rana Tanveer Hussain talking to Ambassador of the State of Qatar Saqr Bin Mubarak Al-Mansouri. APP photo by Abid Zia

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے پاکستان میں قطر کے سفیر سکر بن مبارک المنصوری نے بدھ کو وزارت دفاعی پیداوار میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے مہمان کا استقبال کیا اور پاکستان و قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ملا قات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، ہم دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاںہیں۔ وفاقی وزیر نے خاص طور پر ڈی آئی ایم ڈی ایکس۔ 18 نمائش میں شرکت کی دعوت دینے پر قطر کے وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد العطیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ملا قات کے دوران وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے پاکستان میں قطر کے سفیر سکر بن مبارک المنصوری کو جے ایف 17 تھنڈر جہاز کی چیدہ چیدہ خصوصیات کے بارے میں بریف کیا۔ وفاقی وزیر نے مہمان کو پاکستان میں تیار کی جانے والی دفاعی مصنوعات کے بارے میں بھی بتایا۔