وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے منصوبوں، گوادر شپ یارڈ اور روڈ نیٹ ورک پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین سی …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے منصوبوں، گوادر شپ یارڈ اور روڈ نیٹ ورک پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں