وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

76

راولپنڈی۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا- نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالداصغر نے معزز مہمان کا استقبال کیا- دورے کے دوران وفاقی وزےر کو نیوٹیک یونیورسٹی کے تصور‘ اغراض ومقاصد‘ تعلیمی طریقہ کار اور ہنرمندی کی ترقی کے پروگراموں پربرےفنگ دی گئی- ریکٹر نے صنعتوں کی ضروریات کو واضح کیا اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے خطوط پر معززمہمان کو آگاہ کیا- وفاقی وزیر نے بریفنگ کے بعد کیمپس کادورہ کیا- کیمپس کی عمارت کے ڈیزائن،لیبارٹریوں اور کلاس رومزنے معزز مہمان کو بہت متاثرکیا اور انہوں نے تھوڑے عرصے میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے اور ادارے کو صنعت سے منسلک کرنے کی کوششوں کی تعریف کی-