وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین کا ژوب میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

126

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین نے ژوب میں ہونے والے بس حادثے پر دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے۔ اتوار کواپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔