ملبوسات کی قومی برآمدات کی شرح نمو مئی کے دوران تیار 111فیصد رہی ،پی بی ایس

ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):ملبوسات کی قومی برآمدات کی شرح نمو مئی کے دوران تیار111فیصد رہی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مئی کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 29.8ارب روپے رہا تھا تاہم مئی کے دوران برآمدات کی مالیت 62.8ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح مئی 2021کے مقابلہ میں مئی 2022 کے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 33ارب روپے یعنی 110.55فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔