وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیرخان کا ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل راولپنڈی کا دورہ

74
شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ،نیشنل گرڈ سسٹم میں مزید 1320 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا ، خرم دستگیر

راولپنڈی ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیرخان نے آج بدھ کو ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل راولپنڈی کے دفترکا دورہ کیا۔جہاں پر ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل ڈاکٹروحید احمد نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ مقامی آڈٹ کے کنٹرولر کے ماتحت آڈٹ کے دفاتر بڑی اچھی طرح کام کررہے ہیں ۔ انہیں ملک بھرمیں محکمہ کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل کی طرف سے مختلف شروعات کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیردفاع نے ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں کوسراہا اورخامیوں میں کمی لانے اور ادارہ کو زیادہ مستعد اورفعال بنانے کیلئے نظام کی کمپیوٹرائزیشن کوسراہا۔ اس ضمن میں ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیردفاع نے ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ مسلح افواج کے ریٹائرڈ افراد،شہداءکی بیواﺅں اور فوجی یونٹوں کے اکاﺅنٹس کو تیزی سے نمٹائیں اوران میں تیزی سے رقومات تقسیم کی جائیں۔