وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزام کے حوالے سے تحقیقات کے نوٹس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کے نظام کی تفتیش ہونی چاہیے‘ نواز شریف کی زیر قیادت قومی معیشت نے ترقی کا سفر شروع کیا ہے‘ …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزام کے حوالے سے تحقیقات کے نوٹس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کے نظام کی تفتیش ہونی چاہیے‘ نواز شریف کی زیر قیادت قومی معیشت نے ترقی کا سفر شروع کیا ہے‘ کراچی سے بلوچستان اور بلوچستان سے فاٹا تک سحر نمودار ہو رہی ہے‘ پاک فوج کی بے مثال قربانیوں سے ایسے علاقوں میں امن آرہا ہے جہاں موت بکتی تھی‘ آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر قیادت چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر قومی ترقی کا یہ سفر جاری رکھے گی۔