وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے پاکستان میں متعین قطرکے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن التھانی اور مصر کے سفیر تیرک دروغ سے الگ الگ ملاقات

اسلام آباد۔24اگست(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے پاکستان میں متعین قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن التھانی اور مصر کے سفیر تیرک دروغ سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔قطر کے سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے کہنا تھاکہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے قطر ہمارے لئے ایک اہم ملک ہے اور خطے میں اس کا کلیدی کردار …

اسلام آباد۔24اگست(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے پاکستان میں متعین قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن التھانی اور مصر کے سفیر تیرک دروغ سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔قطر کے سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے کہنا تھاکہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے قطر ہمارے لئے ایک اہم ملک ہے اور خطے میں اس کا کلیدی کردار ہے قطرکے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی احترام اور تعاون کے ساتھ ہموار ہیں، ہمیں اقتصادی تعاون سے بڑھ کر دفاعی، فوجی مشقوں اور شخصیات کی تربیت اور مشترکہ منصوبوں تک اپنے تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے فوجی ادارے قطری مسلح افواج کی تربیت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔قطر کے سفیر نے نئی حکومت کی کاوشوں کو بے حدسراہا اور کہا کہ ہمیں نئی حکومت کے تعاون پر بھروسہ ہے اور ہم بھی تعاون کرنے کو تیار ہیں بعد ازاں اسلام آباد میں مصر کے سفیر تیرک دروغ سے ایک الگ ملاقات میںوفاقی وزیربرائے دفاع پرویزخان خٹک نے کہا کہ پاکستان مصر کو ایک قریبی دوست اور خطے کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں بھی ایک اہم ملک مانتا ہے مصر اور پاکستان کے بیشتر علاقائی اور داخلی امور،بالخصوص امت مسلمہ سے متعلق خطے میں مسائل پر یکساں سوچ رکھتے ہیں لہٰذا دونوں ممالک کے لئے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ وزیردفاع نے کشمیرکے ایشو پرساتھ دینے پرمصرکے اصولی موقف کوسراہا۔ معزز مہمانوں نے دفاع کے میدان میں دونوں ممالک کے موجودہ تعاون کے پیمانے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کو مشترکہ طور پر متعلقہ شعبے میں ترقیاتی بنیاد بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔