وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”جواب چاہیئے“ میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نے ٹکٹ کے لیے کسی کی بھی سفارش نہیں کی، پارٹی کی سالہا سال خدمت کرنے والوں کو ٹکٹ ملے، ہماری سیاست موروثی نہیں بلکہ ہمارا خاندان گزشتہ 70 سال سے سیاست میں ہے اور ہم دن رات لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نے ٹکٹ کے لیے کسی کی بھی سفارش نہیں کی، پارٹی کی سالہا سال خدمت کرنے والوں کو ٹکٹ ملے، ہماری سیاست موروثی نہیں بلکہ ہمارا خاندان گزشتہ 70 سال سے سیاست میں ہے اور ہم دن رات لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”جواب چاہیئے“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کے دیگر لوگ عوام کی دن رات خدمت کرتے ہیں،انہوں نے کبھی ایک بھی پیسہ حرام کا نہیں کھایا جس کی وجہ سے وہ لوگوں میں مقبول ہیں اور اس کا صلہ لوگ ہمارے خاندان اور رشتہ داروں کو الیکشن میں جتوا کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال میں ہم کوئی ایک سیٹ بھی نہیں ہارے اور ہمیشہ کامیاب ہوئے ہیں کیونکہ ہم عوام میں موجود ہوتے ہیں اسی لیے لوگ ہماری کارکردگی اور ہمارے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو عوام کی دن رات خدمت کرے تو کیا اس کا حق نہیں بنتا کہ وہ انتخابات میں حصہ لے اور عوام کی خدمت کے سفر کو جاری رکھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پر تنقید کرنے والوں کو چاہیئے کہ وہ نوشہرہ آئیں اور لوگوں سے پتہ کریں کہ لوگوں کی کوئی بھی خوشی، غمی یا کوئی اور مسئلہ ہو تو ہمارا خاندان وہاں ضرور موجود ہوتا ہے۔

مزید خبریں