وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی آذربائےجان کے وزیر دفاع جنرل کرنل جنرل ذاکر حسانوف سے ملاقات میں گفتگو

123
APP117-21 ISLAMABAD: March 21 - Minister for Defence from Azerbaijan Gen Col Zakir Hasanov called on Federal Minister for Defence Pervaiz Khattak. APP

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائےجان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات آذربائےجان کے وزیر دفاع جنرل کرنل جنرل ذاکر حسانوف کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی جو 23 مارچ کو ہونے والی ےوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں شرکت کےلئے پاکستان آئے ہےں۔ وفاقی وزیر دفاع نے کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی حمایت کرنے پر آذربائےجان کا شکر یہ ادا کےا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سمیت پرامن بقائے باہمی پر یقےن رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ عقےدے، ثقافت اور تارےخ رکھتے ہےں، دونوں ممالک کو مختلف بین الاقوامی فورمز پر اےک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہئے۔ دورہ پر آئے وزیر دفاع نے پاکستان ڈے کی پریڈ میں شرکت کےلئے مدعو کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کےا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائےجان پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور آذربائےجان پاکستان کو دفاع سمیت مختلف شعبوں میں بھرپور تجربہ کے باعث اہم ملک سمجھتا ہے۔