وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ازبکستان کے نائب وزیر زراعت کی ملاقات، باہمی تجارت میں اضافہ کا عزم

167
Federal Minister Rana Tanveer Hussain
Federal Minister Rana Tanveer Hussain

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ ،خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین سے ازبکستان کے نائب وزیر برائے زراعت نے ملاقات کی

۔پیر کو ہونے والی ملاقات میں پاکستان-ازبکستان تعاون میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی قرار دیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان سالانہ 7.74 ملین ٹن پیداوار برآمد کے لئے تیار ہے ۔

وزارت قومی تحفظ خوراک نے برآمدی کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے آلو کی تجارت اور پروسیسنگ میں نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے پر زور دیا۔

دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آلو کی اقسام کے لئے مشترکہ تحقیق کے اقدامات کی تجویز کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے تجارت بڑھانے کے لئے نئی منڈیاں کھولنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ رانا تنویر حسین نے ازبکستان کو معیاری زرعی مصنوعات فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔