وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا نا درا آفس، ریسکیو1122کی افتتاحی تقریب، ورکرز کنونشن سے خطاب

129
APP68-19 SHEIKHUPURA: November 19 - Federal Minister for Defence Production Rana Tanveer Hussain inaugurating NADRA Office at Kot Abdul Malik. Peer Ashraf Rasool, MPA also present. APP

شیخوپورہ ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے میں ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے ،یہ قومی منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا، سی پیک پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، فروری 2018ءمیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جا ئے گا، آئندہ بر س مزید ساڑھے 3ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو گی، انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی مہیا کی جارہی ہے، جس سے ملکی معیشت میں دن بدن بہتری آرہی ہے، ہم آنےوالی نسل کو محفوظ اور روشن پاکستان دےکر جا ئینگے ،کچھ عنا صرکوپاکستان کی تیز رفتار ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ،عمران خان بےرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، الیکشن مقررہ وقت پر ہو نگے، کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ آئینی ترامیم میں مزید تاخیر ہو مگر اس کی بروقت پارلیمنٹ سے بھاری اکثریت سے منظوری سے ان کاخواب چکنا چور ہو گےا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ٹ عبدالمالک نا درا آفس ، دوساکو چوک میٹل روڑ،ریسکیو1122کی افتتاحی تقریب اور ونڈالہ دےال شاہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔