وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا نیشنل بک فائونڈیشن کا دورہ

265
Rana Tanveer Hussain

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے )آج ( جمعہ کو نیشنل بک فائونڈیشن ( این بی ایف ) اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم کا استقبال منیجنگ ڈائریکٹر راجہ مظہر حمید نے کیا۔وفاقی وزیر نے نیشنل بک فائونڈیشن کے قائم کردہ پہلے نیشنل بک میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ نیشنل بک فائونڈیشن کے پاس بہترین کتابوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے ایم ڈی کی کو ششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کو بہت کم عرصے میں منافع بخش بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم کا دورہ شاندار تجربہ تھا اور اس میں حقیقی خزانے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی مظہر نے اپنے ادبی تجربے سے اس ادارے کو ایک متحرک اور پائیدار ادارے میں تبدیل کر دیا ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ تاریخی نوادرات اور دستاویزات کے تحفظ اور انتظام میں نیشنل بک فائونڈیشن کا بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے ملک کی تاریخ کو محفوظ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔