اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔منگل کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار سرفراز ڈوگر کی تعیناتی عدلیہ کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گی، سردار سرفراز ڈوگر کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردار سرفراز ڈوگر کی قانونی خدمات لائق تحسین ہیں ، انصاف کی فراہمی میں بہتری کے لئے نئی قیادت سے امیدیں وابستہ ہیں۔