
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک میںکھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں اور کرکٹ کے تمام معاملات ان کے علم میں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں سنوکر کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے جوائنٹ سیکرٹری حسین احمد مدنی ، پاکستان بلئیرڈ اینڈ سنوکر کے صدرعالمگیر شیخ بھی موجود تھے، وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف ملک میںکھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں اور کرکٹ کے تمام معاملات ان کے علم میں ہیں اورکرکٹ میں تبدیلیوں کی وجہ سے قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہتری کی طرف جار رہے ہیں اورلوگوں کے ذہنوں سے ڈر اور خوف نکل رہا ہے