لاہور۔23اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہفتہ کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد ایڈیشنل جنرل مینجر انفراسٹرکچر رےلوے ہمایوں رشید اورڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔