سیالکوٹ۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے منگل کے روز وزیرِ مملکت برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات چوہدری ارمغان سبحانی سے ان کی رہائش گاہ موضع وریو سیالکوٹ میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ موضع وریو سیالکوٹ آئے ، جہاں …
وفاقی وزیر ریلوےکا چوہدری ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ موضع وریو سیالکوٹ اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے منگل کے روز وزیرِ مملکت برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات چوہدری ارمغان سبحانی سے ان کی رہائش گاہ موضع وریو سیالکوٹ میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ موضع وریو سیالکوٹ آئے ، جہاں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلے کی دعا بھی کی۔
قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، سابق ایم ایل ایزچوہدری شوکت وزیر علی، چوہدری مقبول احمد گجر سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور حلقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔







