وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کامسلم لیگ(ن) پروفیشنل ونگ تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

لاہور۔5 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اداروں کا احترام کرتی ہے،ملک میں تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی، 2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی،پاکستان کی سلامتی کے لیے ہم سب کو مل جل کر رہنا ہو گا اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا بند کرنا ہوں گی،کچھ لوگ چاہتے ہیں ان کی مرضی …

لاہور۔5 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اداروں کا احترام کرتی ہے،ملک میں تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی، 2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی،پاکستان کی سلامتی کے لیے ہم سب کو مل جل کر رہنا ہو گا اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا بند کرنا ہوں گی،کچھ لوگ چاہتے ہیں ان کی مرضی سے پاکستان چلے لیکن ایسا نہیں ہوگا ،,پاکستان لوگوں کی مرضی سے کام چلے گا ‘آئندہ انتخابات میں اقتدار میں آکر محاذ آرائی نہیں ملک کی ترقی کو تیز کریں گے ،روزگار انصاف‘تحفظ اورروشن پاکستان دیں گے،عوام ووٹ سنجیدہ لوگوں کو دیں ‘ان لوگوں کو ووٹ نہ دیں جن کا ابھی تک لڑکپن ختم نہیں ہوا۔وہ یہاں مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ(ن) پروفیشنل ونگ تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے