وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد، ریلوے کے 23-2022 کے ترقیاتی منصوبوں کی پہلی سہ ماہی پر بریفنگ

243

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پیر کے روز یہاں ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریلوے کے 23-2022 کے ترقیاتی منصوبوں کی پہلی سہ ماہی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ریلوے انفراسٹرکچر، ٹریک اور سگنلنگ پراجیکٹس کی پراگرس اور فنڈز کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ریلوے افسران نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ایم ایل ون کی اپگریڈیشن اور سی پیک منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ اجلاس میں ریلوے ٹریک کیساتھ آپٹک فائبر بچھانے بارے تفصیلی مشاورت کی گئی۔