وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کا پریس کانفرنس سے خطاب

50
APP29-01 LAHORE: December 01 - Federal Minister for Railways, Sheikh Rashid Ahmad addressing a press conference at Railways Headquarters. APP

لاہور۔یکم دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ کھلاڑی کو اناڑی کہنے والے کچھ دن انتظار کریں’ وزیر اعظم عمران خان ماضی میں بے دردی سے لوٹے گئے پاکستان میں تنکے جوڑ کر راستے بنا رہے ہیں، جس وزیر اعظم کو چھ ارب یومیہ سود دینا پڑے اس کو نیند کیسے آسکتی ہے’ بدقسمتی سے پاکستان کے بڑے سیاستدانوں نے دولت کی لالچ میں اولادوں کی مستقبل کی سیاست کو بھی تباہ کر دیا۔ وہ ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔