وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو کی ملاقات

102
APP65-12 ISLAMABAD: November 12 – Ambassador of the Republic Of South Korea to Pakistan, H.E. Kwak Sung-Kyu calls on Federal Minister for Railways, Shaikh Rasheed Ahmed at Ministry Of Railways. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو نے پیر کو وزارت ریلوے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے تمام دنیا کےلئے میرٹ پر انوسٹمنٹ کا خواہشمند ہے اور مین لائن ون ٹو اور تھری کی اپ گریڈیشن ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی کوریا کو پاکستان ریلوے کے منصوبوں میں تعاون کےلئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر کوریا کے سفیر نے کہا کہ کوریا پاکستان ریلوے کی مین لائن ون، ٹو اور تھری کی اپ گریڈیشن میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کا ایک اہم وفد 3 دسمبر کو وزارت ریلوے کا دورہ کرے گا۔