وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور تا واہگہ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا

لاہور۔14 دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز لاہور تا واہگہ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا ، شٹل ٹرین روزانہ تین بار لاہور ریلوے سٹیشن سے واہگہ جایا کرے گی، شٹل ٹرین کا تعارفی کرایہ 30 روپے ہو گا۔ شٹل ٹرین لاہور سے صبح پانچ بجے، دوپہر 11 بجے اور سہ پہر 4:15 بجے واہگہ جائے گی جبکہ واہگہ سے واپس صبح …

لاہور۔14 دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز لاہور تا واہگہ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا ، شٹل ٹرین روزانہ تین بار لاہور ریلوے سٹیشن سے واہگہ جایا کرے گی، شٹل ٹرین کا تعارفی کرایہ 30 روپے ہو گا۔ شٹل ٹرین لاہور سے صبح پانچ بجے، دوپہر 11 بجے اور سہ پہر 4:15 بجے واہگہ جائے گی جبکہ واہگہ سے واپس صبح 6:45 بجے، دوپہر ایک بجے اور شام کو 6 بجے لاہورریلوے آئے گی، مذکورہ شٹل ٹرین ہربنس پورہ‘ جلو پارک‘ جلو سٹیشن پر ایک منٹ سٹاپ کرے گی جبکہ مغل پورہ دو منٹ سٹاپ کیا کرے گی۔ شٹل ٹرین لاہور سے واہگہ کا سفر ایک گھنٹہ میں طے کیا کرے گی۔