اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے "2019" ٹیک آف کا سال ہے، اگر پی ٹی آئی حکومت 20 فیصد بھی ڈیلور کر سکی تو پاکستان کے عوام قبول کر لیں گے، نواز شریف اور آصف علی زرداری خاندان کو پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھ رہا ہوں، جن سیاستدانوں نے عوام کا پیسہ لوٹا وہ …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے "2019” ٹیک آف کا سال ہے، اگر پی ٹی آئی حکومت 20 فیصد بھی ڈیلور کر سکی تو پاکستان کے عوام قبول کر لیں گے، نواز شریف اور آصف علی زرداری خاندان کو پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھ رہا ہوں، جن سیاستدانوں نے عوام کا پیسہ لوٹا وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لے آئیں، اس وقت جمہوریت کے لئے عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، ذاتی طور پر فوجی عدالتوں میں توسیع کا حامی ہوں، امید ہے پی ٹی آئی بھی اس کی حمایت کریگی، فوجی عدالتوں کی بدولت ملک میں دہشت گردی کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکتا ہے، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی لگانے کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کروں گا۔ وہ بدھ کو قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی” کودیئے گئے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کرنا آسان اور حکومت کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ اتنے کرائسز میں بھی محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا بہت زبردست ہے، ترقی کرتے ہوئے اس میڈیا کو ہینڈل کرنا آسان کام نہیں ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ،30مارچ تک بہت سے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے ۔








