راولپنڈی ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کے لیے ہمیں مطلوبہ سادہ اکثریت دستیاب ہے، آئندہ 6 ماہ بہت اہم ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایکسٹینشن ہوگی، بلاول جم جم آوے جگ جگ آوے ، مولانا نے دسمبر کی بات تو کی لیکن …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا راولپنڈی چیمبر میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کے لیے ہمیں مطلوبہ سادہ اکثریت دستیاب ہے، آئندہ 6 ماہ بہت اہم ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایکسٹینشن ہوگی، بلاول جم جم آوے جگ جگ آوے ، مولانا نے دسمبر کی بات تو کی لیکن سال نہیں بتایا، نوازشریف جا سکتے ہیں تو بطور ملزم زرداری کو بھی علاج کے لیے باہر جانا چاہیے،مشرف کو کرپٹ اور غدار نہیں سمجھتا، مشرف سے سب نے حلف لیا ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں ،افراط زر بڑھا ہے، خسارہ کم ہوا ہے ،ورلڈ بنک اور ایشئن بنک سمیت عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی اقتصادی بہتری کا اعتراف کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بدھ کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کی اراضی پر چین کے تعاون سے یونیورسٹی قائم کریں گے ،چین کے تعاون سے ایم ایل ون بنا رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پنڈی کا کوئی بزنس مین نیب میں نہیں،آئی ایم ایف کے صدر نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان مثبت سمت میں جارہا ہے ، موڈیز و دیگر نے پاکستان کو بہترین کارکردگی والا ملک بھی قرار دیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے تاجر برادری کے دیرینہ مطالبہ پر راولپنڈی چیمبر کو ڈرائی پورٹ دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ آج سے راولپنڈی ڈرائی پورٹ آپ لوگوں کے حوالے کرتا ہوں، کاروبار کیجیے۔شیخ رشید نے کہاکہ پنڈی کا تعارف جوا تھا آج تعلیم اس شہر کا تعارف ہے ، شہر کو تعلیم دی فخر سے مروں گا، بس اڈے کی جگہ یونیورسٹی بنائوں گا ،دو یونیورسٹیاں اور ساٹھ کالج بنا چکاہوں ،وزیراعظم کو دو مزید یونیوسٹیاں بنانے کی سمری بھیج دی ہے ،راولپنڈی شہر تعلیم میں نمبر ون ہے ،نالہ لئی رنگ روڈ پر کام ہو رہا ہے ،لئی ایکسپریس وے کے اطراف دس ہزار 86 کنال اراضی پر پلازے بنائے جائیں گے ،لئی ایکسپریس کی 23 کلومیٹر لمبائی ہوگی ،لئی ایکسپریس بی او ٹی پر بنے گی ،لئی ایکسپریس وے پر پلازوں میں چیمبر حصہ لے،چیمبر سو بچیوں کی فیس دے ،ہمارے ذمے صحت تعلیم اور نوکریاں فراہم کرنا ہے،تین سال میں خسارے کو مکمل ختم کر دیں گے ، راولپنڈی کی سیکورٹی برمنگھم، لندن سے زیادہ بہتر ہے، چیمبرز راولپنڈی کی یونیورسٹی کی 100بچیوں کی فیس دینے کا فیصلہ کریں،ویلڈر، نائی، موچی، کبوتر باز سے ووٹ مانگا مگر چیمبرز سے کبھی ووٹ نہیں مانگا، نالہ لئی کے اطراف رہنے والوں کو کہا ہے کہ اپنی زمین نہ بیچیںکہیں آپکی 20لاکھ کی جگہ 40لاکھ کی خرید لے اور آپ پچھتاتے رہیں،ستر سال میں پہلا گورنمنٹ کالج کنٹونمنٹ میں بنانے جارہے ہیں،ایم ایل ون کے ذریعے راولپنڈی سے کراچی 8گھنٹوں میں پہنچیں گے ، راولپنڈی والوں کو اسلام آباد کا ڈرائی پورٹ دیتا ہوں کام کریں،چکوال میں سیمنٹ فیکٹریوں سے کہا کہ آپ کام دیجیے ہم ٹرین چلا دیں گے۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر صبور ملک نے کہاکہ شیخ رشید کی تجویز پر چیمبر سو بچیوں کی داخلہ فیس دینے کا اعلان کرتا ہے ،چیمبر کی جانب سے ہمیشہ آپ کی سپورٹ کی گئی ، ہمارے شہر میں ڈرائی پورٹ قائم کیا جائے،شہر میں ترنول سے اسکیم تھری تک ایک ٹرین چلائی جائے،نالہ لئی اور رنگ روڈ کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں، راولپنڈی تا جمرود سیاحتی ٹرین پر بھی توجہ دی جائے ،کارگو ٹرین چلا کر تاجر برادری کو سہولت دی جائے۔








