وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا وزیراعظم ہاﺅس میں راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی تک ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

87
APP49-14 ISLAMABAD: September 14 - Prime Minister Imran Khan inaugurating Mianwali Railcar and Rawalpindi Express at a ceremony in PM Office. APP

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کے خسارے کو ختم کریں گے، آئندہ ماہ سندھ میں دو نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی، گوادر کو ریلوے کا ڈویژن بنا دیا ہے جس کا افتتاح جلد ہوگا۔ پاکستانی تارکین وطن عمران خان پر جان نچھاور کرتے ہیں، ان کی مدد سے ریلوے کو ٹریکنگ سسٹم پر لا رہے ہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی تک ٹرین سروس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کے گرین پاکستان منصوبے کے تحت ہر ڈویژن میں چار نرسریاں بنائی ہیں، 28 میں سے 27 نرسریاں بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریلوے کا خسارہ 40 سے 42 ارب روپے ہے، ایک سال میں یہ خسارہ ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیم فنڈ میں 10 کروڑ روپے سالانہ دینے کے لئے ریلوے کے اکانومی ٹکٹ پر ایک روپے جبکہ بزنس کلاس پر 10 روپے کرایہ بڑھایا تو لوگ اس پر سیخ پا ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں مال برداری کے لئے سات سے آٹھ ٹرینیں ملی ہیں تاہم 100 دنوں میں 12 سے 15 ٹرینیں مال برداری کے لئے فعال کریں گے۔