وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈاکٹروں کی ہدایت پر دو ہفتے کے لئے سیلف قرنطینہ میں چلے گئے

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈاکٹروں کی ہدایت پر دو ہفتے کے لئے سیلف قرنطینہ میں چلے گئے ۔ پیر کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا ، انہیں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں تاہم شیخ رشید احمد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ وہ …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈاکٹروں کی ہدایت پر دو ہفتے کے لئے سیلف قرنطینہ میں چلے گئے ۔ پیر کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا ، انہیں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں تاہم شیخ رشید احمد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔