لاہور میں25 سال بعد ہفتہ کو جلو سرکلرٹرین کا افتتاح کیا جائے گا،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

راولپنڈی۔ 13دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون کے لئے پاکستان اور چین کی حکومت نے الگ الگ کمیٹیاں بنا دیں ہیں، ایم ایل ون چین ہی بنائے گا،ایم ایل ٹو کے لئے روس نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے، ایم ایل ٹو،تھری اور فور کے لئے جو بھی آنا چاہئے اس کا خیر مقدم کریں گے، ہفتہ کو 25سال بعد جلو …

راولپنڈی۔ 13دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون کے لئے پاکستان اور چین کی حکومت نے الگ الگ کمیٹیاں بنا دیں ہیں، ایم ایل ون چین ہی بنائے گا،ایم ایل ٹو کے لئے روس نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے، ایم ایل ٹو،تھری اور فور کے لئے جو بھی آنا چاہئے اس کا خیر مقدم کریں گے، ہفتہ کو 25سال بعد جلو سرکلرٹرین کا افتتاح کیا جائے گا، تیز گام حادثے کی پیش کی گئی انکوائری رپورٹ متنازعہ ہے، آئندہ 10 روز تک غیر جانبدار رپورٹ مکمل کر لی جائے گی، مریم نواز اور فریال تالپورکے حوالے سے کابینہ سے حق میں فیصلہ آتے نہیں دیکھ رہا، جن 5 کمپنیوں کے ڈائریکٹر بلاول ہیں ان کا پلی بارگین مارچ تک آجائے گا۔ وہ جمعہ کو راولپنڈی تا سرگودھا ٹریک کے معائنہ کے آغاز پر راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سی ی او ریلوے اعجاز احمد، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ سمیت ریلوے کے دیگر حکام موجود تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مخصوص کوچ میں بیٹھ کر راولپنڈی تا سرگودھا ٹریک کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کے آخری ڈویژن کا معائنہ کر رہا ہوں اس سے قبل ریلوے کے تمام آپریشنل ڈویژن کے ٹریک کا معائنہ کر چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلو سرکلرٹرین کا آغاز کئی سالوں کے بعد کررہے ییں،ہماری کوشش ہوگی کہ اس ٹرین کے روٹ میں رائیونڈ کو بھی شامل کیا جائے یہ دیرینہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لئے 5سال کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن جو رفتار جاری ہے اس میں 3 سالوں میں خسارے پر قابو پا لیں گے اس کامیابی میں ریلوے کے افسران اور مزدوروں کی دن رات کی محنت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ریلوے کے گریڈ ایک تا 16 تک ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے حکم امتناعی کے خاتمے کے ساتھ ہی تمام ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت پاکستان ریلوے 138 مسافر ٹرینیں اور 12 سے 15 مال گاڑیاں یومیہ کی بنیاد کامیابی سے چل رہیں ییں، کراچی میں بھی مال گاڑیاں کی تعداد بڑھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک منتخب حکومت کے خلاف غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے استعمال کرنے کیا جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ایک متفقہ چیف الیکشن کمشنر پر اتفاق کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے،دراصل نریندر مودی مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا چاہتا ہے۔