اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی پارٹی کی قیادت کے تحفظ کےلئے ملک واپس آجائیں، اگر وہ واپس نہیں آتے تو ن لیگ کی لیڈرشپ شہباز شریف کے ہاتھوں میں چلی جائے گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتی احکامات کی تعمیل کرنا نواز شریف کے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی پارٹی کی قیادت کے تحفظ کےلئے ملک واپس آجائیں، اگر وہ واپس نہیں آتے تو ن لیگ کی لیڈرشپ شہباز شریف کے ہاتھوں میں چلی جائے گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتی احکامات کی تعمیل کرنا نواز شریف کے اپنے مفاد میں ہے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کراچی کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہے جن کے لئے میگا پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے ، وزیراعظم عمران خان جلد کراچی کا دورہ کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبہ کو مل جل کر شہریوں کے مسائل حل کرنے چاہئیں ۔ جے یو آئی کے رہمنا مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ مولانا سیاست میں آگے آگئے ہیں جو اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں۔









