وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی والٹن اکیڈیمی لاہور میں صحافیوں سے گفتگو

لاہور۔ 21 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 جولائی کو راولپنڈی سے سرسید احمد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ یہ ٹرین راولپنڈی سے دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوکر براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی اور رات 9 بجے کراچی سے راولپنڈی کےلئے روانہ ہوگی۔ ہم نے قوم سے وعدہ کیاتھا کہ ہم 40 نئی ٹرینیں چلائیں گے …

لاہور۔ 21 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 جولائی کو راولپنڈی سے سرسید احمد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ یہ ٹرین راولپنڈی سے دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوکر براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی اور رات 9 بجے کراچی سے راولپنڈی کےلئے روانہ ہوگی۔ ہم نے قوم سے وعدہ کیاتھا کہ ہم 40 نئی ٹرینیں چلائیں گے 3 جولائی تک پسنجر ٹرینوں کا یہ ٹارگٹ پورا کرلیں گے۔ اس کے بعد فریٹ کی 6 ٹرینیں رہ گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے والٹن اکیڈیمی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انگریز دور کی بہت زبردست بلڈنگ ہے میری خواہش ہے کہ والٹن اکیڈیمی کو یونیورسٹی بنادیں۔ہم نے فسٹ فیز میں والٹن اکیڈیمی کی اپ گریڈیشن کے لیے 7 بلین روپے دیئے ہیں۔ اب میں ریلوے سے کہوں گا کہ اس کی یونیورسٹی کے لیے کوشش کریں کیونکہ یہ ہائی ٹیک کمپیوٹر کا دور ہے ہائی ٹیک لوکوموٹیوز ہیں ہمیں بھی ہائی ٹیک کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ آج ہم نے ایم ایل ون کا پی سی ون جمع کروا دیاہے۔ ایم ایل ٹو کا ٹینڈر بھی 30 جون کو کھولنے جارہے ہیں ایم ایل تھری کا ٹینڈر بھی ہم نے لگا دیاہے کیونکہ ہمارے پاس خوش قسمتی سے 60 لاکھ پسنجر بڑھ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ 24 اگست کو اپنے آپ کو قوم کے سامنے احتساب کے لیے پیش کروں گا۔

Leave a Reply