اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کا آخری مرحلہ طے ہونے جا رہا ہے، ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوں گے، آج شام کو ان کی خدمات پاکستان کے لئے ہوں گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کا آخری مرحلہ طے ہونے جا رہا ہے، ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوں گے، آج شام کو ان کی خدمات پاکستان کے لئے ہوں گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور عارف علوی ملک کو آگے لے کر جائیں گے، صدارتی انتخاب میں ہمارے مقابلہ میں اپوزیشن کے دو امیدوار کھڑے ہیں، دونوں ناکام ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان الیکشن لڑ چکے ہیں، ان کی صدر بننے کی خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی، الیکشن لڑنا ان کا جمہوری حق ہے۔








