وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کاحالیہ سیلاب سے ہونے وا لے نقصانات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر ریلوے نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 176 افراد جاں …

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر ریلوے نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 176 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔محمد حنیف عباسی نے ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی، تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

 

مزید خبریں