معزز عدالت نے منشیات سپلائی کرنے والے مجرم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

معزز عدالت نے منشیات سپلائی کرنے والے مجرم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

راولپنڈی۔3اکتوبر (اے پی پی):معزز عدالت نے منشیات سپلائی کرنے والے مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ہفتہ کو راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم کو ایک کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مارچ 2026 میں گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی مؤثر پیروی، ٹھوس شواہد اور پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ کی بنیاد پر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

مزید خبریں