- Advertisement -
اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے سٹیشن کا اچانک دورہ کیا اورصفائی ستھرائی کا معیار، کھانے کی کوالٹی چیک کی۔ وزیر ریلوے نے سٹیشن پر ایسکیلیٹر لگانے کی پیش رفت کا جائزہ لیا اورویٹنگ ایریا اور بزنس لائونج کو 60 دن میں مکمل اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی لگانے کا کام جلد نمٹایا جائے۔ وزیر ریلوے نے پلیٹ فارم پر مسافروں سے گفتگو کی اوران سے فیڈ بیک لیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ ہر آنے والے دن میں ہماری سروسز میں بہتری پائیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597401
- Advertisement -