وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر ِ صدارت اجلاس، فریٹ و پسنجر سیکشن کی بہتری کیلئے تفصیلی بریفنگ

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ریلوے کے شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور فریٹ و پسنجر سیکشن کی مزید بہتری کیلئے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے آمدن کی نگرانی سی ای او خود کریں۔کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کر کے ریونیو کو بڑھایا جائے ،لگیج اور بریک وینز کی …

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ریلوے کے شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور فریٹ و پسنجر سیکشن کی مزید بہتری کیلئے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے آمدن کی نگرانی سی ای او خود کریں۔کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کر کے ریونیو کو بڑھایا جائے ،لگیج اور بریک وینز کی شارٹیج کو پورا کیا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ڈمی کوچز کے نام پر ویگنوں کی اصطلاح کو ختم کیا جائے ،اگر کسی کوچ میں میٹریل کی کمی ہے تو اسے فوری پورا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کارگو کی دو ٹرینوں پر بزنس کمیونٹی کا اعتماد خوش آئند ہے،تیاریاں کریں، تیسری کارگو ٹرین بھی جلد چلائی جائے گی ۔بزنس کمیونٹی کا اعتماد ہم پر بڑھا ہے،

وقت کی پابندی کر کے اس اعتماد پر پور اتریں،آٹو موبیل کی نقل و حمل کے لیے 50ویگنوں پر مشتمل ماڈل پلان تیار کیا جائے اورکوچز کے ری فربشڈ ریک کے معیار کا آپریشنل افسران بھی معائنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ چیف کمرشل منیجر کو ٹرینوں میں سفر کر کے خامیوں کی نشاندہی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ایس اپنی ڈویژنز کی نیلامیاں اوپن آکشن کے ذریعے یقینی بنائیں۔