وفاقی وزیر ریلوے کا میجر شبیر شریف شہید کی 54ویں برسی پر خراجِ عقیدت

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی نے میجر شبیر شریف شہید کے 54ویں یومِ شہادت پر اُنہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی غیر معمولی بہادری اور پاکستان کے لیے اٹوٹ عزم کو سراہا۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میجر شبیر شریف ،جنہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا، قومی فخر اور بے مثال …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی نے میجر شبیر شریف شہید کے 54ویں یومِ شہادت پر اُنہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی غیر معمولی بہادری اور پاکستان کے لیے اٹوٹ عزم کو سراہا۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میجر شبیر شریف ،جنہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا، قومی فخر اور بے مثال جرات کی علامت ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی اور پوری قوم اُن کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپاہیوں نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کو سب سے مقدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبیر شریف جیسے ہیروز پاکستان کی اصل روح اور طاقت کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات کی توثیق کی کہ شہید افسر نے قوم کے لیے بے خوف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر دشمن کے خلاف ایک ناقابلِ شکست ڈھال کی طرح کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور ان کی لازوال قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آزادی اور امن ان ہیرو ز کے مرہونِ منت ہیں اور ان کی میراث آئندہ نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔