وفاقی وزیر ریلوے کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت

83

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کے حوالے سے حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری طرح سے ادا کی ہے، حکومت شروع دن سے اس معاملے پر کلیئر ہے اور اس کا شفاف حل چاہتی ہے کیونکہ ہم 2018ءکے انتخابات میں پاناما لیکس کا بوجھ اٹھا کر حصہ نہیں لیں گے، اس معاملے پرہم نے سپریم کورٹ کے کسی بھی باعزت ریٹائرڈ جج کا کمیشن بنانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے کوئی بھی معزز جج اس کے لیے راضی نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اسی پاکستانی قانون کے تحت سپریم کورٹ کو خط لکھا جس کے تحت پاکستانی عدالت عظمیٰ کئی کمیشن بنا کے نتائج سامنے لاتی رہی ہے، بہر حال اس بار سپریم کورٹ نے مناسب نہیں سمجھا اور اس کا جواب واپس بھیج دیا، اس کے بعد ٹی او آرز کے لیے اپوزیشن سے طویل بات چیت کی جس سے بھی اپوزیشن کی غیر سنجیدگی عیاں تھی، اس کے بعد جامع احتساب کا ایک قانون پارلیمان میں پیش کیا جس کا مستقبل میں بھی فائدہ ہوگا جو آج بھی وہاں موجود ہے لیکن اس سب کے باوجود اب پاناما معاملے پر جب ہمارے مخالفین سپریم کورٹ چلے گئے ہیں اور نوٹسز بھی جاری ہو گئے ہیں