وفاقی وزیر ریونیو ہارون اختر خان فیڈریشن آف رئیلٹرز آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریونیو و وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار کے فروغ اور محصولات میں اضافہ کے حوالہ سے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اس حوالہ سے متعلقہ شراکت داروں کی جانب سے بجٹ تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ وہ منگل کو فیڈریشن آف رئیلٹرز آف پاکستان (رئیل اسٹیٹ) کے نمائندہ …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریونیو و وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار کے فروغ اور محصولات میں اضافہ کے حوالہ سے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اس حوالہ سے متعلقہ شراکت داروں کی جانب سے بجٹ تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ وہ منگل کو فیڈریشن آف رئیلٹرز آف پاکستان (رئیل اسٹیٹ) کے نمائندہ وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ فیڈریشن کے صدر محمد رفیق وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفد نے ملک میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کی ترقی کے حوالہ سے اپنی تجاویز وفاقی وزیر کو پیش کیں۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت لوگوں اور کاروبار پر صرف ٹیکس ہی نہیں چاہتی بلکہ انہیں برابر کے مواقع بھی فراہم کرنا چاہتی ہے جس سے پائیدار نمو میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ پراپرٹی کی ویلیو ایشن سے متعلق نرخوں پر نظرثانی متعلقہ شعبہ کے نمائندوں کی آراءکی روشنی میں کی گئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔