وفاقی وزیر زاہد حامد کی کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد اور سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے،دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات پاکستانی قوم کے عزم وہمت کو کمزور نہیں کرسکتے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کوئٹہ …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد اور سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے،دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات پاکستانی قوم کے عزم وہمت کو کمزور نہیں کرسکتے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کوئٹہ بم دھماکے میں بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے شہداءپر فخر ہے،دہشتگرد عوام کے دشمن اور گھناونی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔وفاقی وزیر نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

Leave a Reply